Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

عشق اک شیوۂ بے ضرر ہے

فراق گورکھپوری

عشق اک شیوۂ بے ضرر ہے

فراق گورکھپوری

MORE BYفراق گورکھپوری

    عشق اک شیوۂ بے ضرر ہے

    اس کے با وصف پر صد خطر ہے

    تجھ کو جو خاک ہے مجھ کو زر ہے

    آدمی آدمی کی نظر ہے

    برق سیال تابندگی ہا

    دخت رز ہے کہ یہ دخت زر ہے

    غور سے سن کہ روح الامیں کی

    میرا ہر شعر آواز پر ہے

    اے شب ہجر اتنا بتا دے

    کچھ یہاں انتظام سحر ہے

    کر چکا ہوں میں ترک محبت

    بس تری مہربانی کا ڈر ہے

    مجھ سیہ بخت کی خاک اے دل

    سرمۂ چشم شمس و قمر ہے

    کیا عدم ایک آزادیٔ دید

    کیا وجود ایک قید نظر ہے

    ہوں رہین رسوم و روایات

    آہ اے زندگی تو کدھر ہے

    اس نظر کی کرے کون تشریح

    جو نظر در نظر در نظر ہے

    گفتگو آبشار ترنم

    ایک موج تبسم نظر ہے

    شہر غم کے مضافات ہیں یہ

    بس کہیں پاس ہی میرا گھر ہے

    طفل معصوم کی اک نظر سی

    میری عرض وفا مختصر ہے

    دور آفاق میں عشق کی ذات

    مقتدر ہے میاں مقتدر ہے

    ہاں سنبھل کر پیو بادۂ شعر

    ایک پگھلا ہوا نیشتر ہے

    میرے نغموں نے بوسے دیئے ہیں

    حسن آفاق اب معتبر ہے

    میرے ہر شعر کی یہ گھنی چھاؤں

    ساحل بحر غم کا شجر ہے

    دے نظر کی اسیروں کو توفیق

    جس کو دیوار سمجھے ہیں در ہے

    دور رس ہے کمند تبسم

    یوں تو وہ اپنے مرکز ہی پر ہے

    اک اترتا ہوا خواب سیمیں

    چاند سے چاندنی کا سفر ہے

    ہے یہ میرا ہی طور و سلیقہ

    کتنا کمیاب غم کا ہنر ہے

    دور سے جس کو میں سن رہا ہوں

    ساز کا نغمۂ منتظر ہے

    سات رنگوں کی نازک پھواریں

    رقص قوس قزح ہر نظر ہے

    بزم احباب لے مجھ سے رخصت

    سانس میری چراغ سحر ہے

    اے فراقؔ اپنی قدر آپ کر لوں

    نا شناسوں کی بستی میں گھر ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے