اہل ہمت کے لئے کام بہت ملتے ہیں
اہل ہمت کے لئے کام بہت ملتے ہیں
کام کے ساتھ مگر نام بہت ملتے ہیں
وحشت دل کا مداوا تو کہاں ہوتا ہے
خاک آوارہ کو الزام بہت ملتے ہیں
عالم راز ہے اب دور کی دنیا لیکن
کوئی سنتا ہو تو پیغام بہت ملتے ہیں
مرتے مرتے نہ ہو احساس گرفتاری کا
ایسے ایسے بھی یہاں دام بہت ملتے ہیں
کاش مقدور اطاعت بھی اسی سے ملتا
جس کی سرکار سے احکام بہت ملتے ہیں
آگے آگے نہیں اتنا بھی بھروسہ حقیؔ
جیتے جی خیر سے دشنام بہت ملتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.