ہر ایک رسم وفا ان سے ہی نبھاتے رہے
ہر ایک رسم وفا ان سے ہی نبھاتے رہے
بھلے یہ دل نہ ملا ہاتھ ہم ملاتے رہے
عجیب دور تھا پہلو میں جب نہیں تھے وہ
انہیں کو یاد کیا ان کو ہی بھلاتے رہے
یہ کس طرح کی محبت ہے تم ہی بتلاؤ
وہ جن سے روٹھ گئے ان کو ہم مناتے رہے
تمہارے شہر کے ہر میکدے سے شکوہ ہے
ہمیں نہ جام ملا شہر کو پلاتے رہے
کسی حروف میں باندھو تو کچھ کمی سی لگے
عجیب لفظ تھا ہم لکھ کے بس مٹاتے رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.