ہم نے اس شہر میں آنا ہے چلے جانا ہے
ہم نے اس شہر میں آنا ہے چلے جانا ہے
آپ کے دل کو چرانا ہے چلے جانا ہے
ہم بھی بیٹھے ہیں تری راہ میں جانے والے
تجھ کو بس اتنا بتانا ہے چلے جانا ہے
آنے والے تجھے معلوم نہیں ہے شاید
ایک وعدہ ہے نبھانا ہے چلے جانا ہے
زندگی اتنی تو مہلت تجھے دینا ہوگی
میں نے اک شخص منانا ہے چلے جانا ہے
دن برے ہیں مجھے معلوم ہے قیصرؔ سب نے
دور سے ہاتھ ہلانا ہے چلے جانا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.