نگاہوں سے شرط وفا لیجئے گا
نگاہوں سے شرط وفا لیجئے گا
اشاروں سے دل میں بلا لیجئے گا
جوانی کی مستی بھری شوخیوں میں
مری چاہتیں بھی چھپا لیجئے گا
شراب محبت سے بھر بھر کے ساغر
لگی آگ دل کی بجھا لیجئے گا
مری جان ہے اور محبت کی دنیا
بتا دیجئے آپ کیا لیجئےگا
جدائی کی بے چین راتوں میں چھپ کر
منیرؔ اشک حسرت بہا لیجئے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.