Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کونپلیں پھر پھوٹ آئیں شاخ پر کہنا اسے

فرحت شہزاد

کونپلیں پھر پھوٹ آئیں شاخ پر کہنا اسے

فرحت شہزاد

MORE BYفرحت شہزاد

    کونپلیں پھر پھوٹ آئیں شاخ پر کہنا اسے

    وہ نہ سمجھا ہے نہ سمجھے گا مگر کہنا اسے

    وقت کا طوفان ہر اک شے بہا کر لے گیا

    کتنی تنہا ہو گئی ہے رہگزر کہنا اسے

    سربلندی کی قسم کھاتے تھے جس کی دو جہاں

    جھک گیا ہے آج وہ مغرور سر کہنا اسے

    راہ میں تیری گھڑی بھر کی رفاقت کے لیے

    جل رہا ہے دھوپ میں پاگل شجر کہنا اسے

    جگمگا اٹھے تھے تیری زلف کے سائے سے جو

    منتظر ہیں آج پھر وہ بام و در کہنا اسے

    رس رہا ہو خون دل سے لب مگر ہنستے رہے

    کر گیا برباد مجھ کو یہ ہنر کہنا اسے

    ہم سفر کی راہ میں تنہا سفر کرتے ہوئے

    آ گیا ہے ختم ہونے کو سفر کہنا اسے

    تال پر وحشت کی ہوں ویرانیاں رقصاں جہاں

    موند کر شہزادؔ آنکھیں میرا گھر کہنا اسے

    جس نے زخموں سے مرا شہزادؔ سینہ بھر دیا

    مسکرا کر آج پیارے چارہ گر کہنا اسے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning

    Jashn-e-Rekhta 11th Edition | 29-30-31 Jan, 2027 Buy Tickets

    بولیے