Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یا تو بکھروں گا مکمل یا نکھر جاؤں گا

سید محمد وقیع

یا تو بکھروں گا مکمل یا نکھر جاؤں گا

سید محمد وقیع

MORE BYسید محمد وقیع

    یا تو بکھروں گا مکمل یا نکھر جاؤں گا

    میں اگر چپکے سمندر میں اتر جاؤں گا

    کس کو معلوم تھا اک حادثہ ہوگا دل کو

    میں کہ بگڑا ہوا اک پل میں سدھر جاؤں گا

    اپنی تنہائی کے جنگل میں بھٹک کر آخر

    خود کو آواز نہ دوں گا تو کدھر جاؤں گا

    تلخ دنیا کے سنورنے کی امیدیں لے کر

    ہو کے مایوس میں دنیا سے گزر جاؤں گا

    کون کہتا ہے کہ ماضی کو بھلایا جائے

    پچھلی اغلاط سے سیکھوں گا سدھر جاؤں گا

    اپنے زخموں کو میں مشہور نہ ہونے دوں گا

    لب پہ مسکان سجاؤں گا جدھر جاؤں گا

    میں بھی نازک ہوں کسی پھول کے جیسا ہی وقیعؔ

    تیز آندھی جو چلے گی تو بکھر جاؤں گا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے