لہریں بھی ہیں سرور کی اشکوں کے نم بھی ہیں
لہریں بھی ہیں سرور کی اشکوں کے نم بھی ہیں
اس زندگی کی لے میں بڑے زیر و بم بھی ہیں
تم ہی نہیں ہو شوق کی راہوں میں سر بلند
اس منزل مراد میں اپنے قدم بھی ہیں
ہم کو فراز دار سے لوٹا دیا ہے کیوں
اس منصب جلیل کے حق دار ہم بھی ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.