ہجر بھی ہم کو راس نہیں ہے
ہجر بھی ہم کو راس نہیں ہے
ملنے کی بھی آس نہیں ہے
عید تمہاری ہو جائے بس
جس سے ہمارا پاس نہیں ہے
کس کو اپنا حال سناؤں
وقت کسی کے پاس نہیں ہے
اس کو میری تنہائی کا
بالکل بھی احساس نہیں ہے
ایک سوا تیری یادوں کے
کچھ بھی میرے پاس نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.