Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مبارک رہے تم کو خوابوں کی دنیا

اثر لکھنوی

مبارک رہے تم کو خوابوں کی دنیا

اثر لکھنوی

MORE BYاثر لکھنوی

    مبارک رہے تم کو خوابوں کی دنیا

    مجھے چاہئے اضطرابوں کی دنیا

    تمناؤں میں دلکشی ہے تو لیکن

    سمجھ ان کو نازک حبابوں کی دنیا

    نیا آسماں ہے ستارے نئے ہیں

    کبھی دیکھ تو ہم خرابوں کی دنیا

    بہار مجسم خراماں گل افشاں

    ارے توبہ مہکے شبابوں کی دنیا

    ستارے چرا لائے یارب کہاں سے

    کسی ماہ پیکر کے خوابوں کی دنیا

    کوئی حل کرے کیا معمائے ہستی

    حجابوں کے اندر حجابوں کی دنیا

    تکلم سے بڑھ کر خموشی نے لوٹی

    محبت کے حاضر جوابوں کی دنیا

    فقط دیدۂ پاک بیں کے لئے ہے

    محبت کے معصوم خوابوں کی دنیا

    ہوئی اپنے ہی خون میں غرق آخر

    تعیش کی دنیا شرابوں کی دنیا

    جو پائندہ ہوگی محبت سے ہوگی

    یہ دنیا کہ ہے اضطرابوں کی دنیا

    اثرؔ شور زاغ و زغن سے ہے بالا

    بلند آشیانہ عقابوں کی دنیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning

    Jashn-e-Rekhta 11th Edition | 29-30-31 Jan, 2027 Buy Tickets

    بولیے