کس قدر کرب سے اک کرب کا اظہار ہوا
کس قدر کرب سے اک کرب کا اظہار ہوا
عجز اظہار مری راہ کی دیوار ہوا
صبح کی چاہ میں پتھرا گئیں میری آنکھیں
ایک آزار مجھے دیدۂ بیدار ہوا
فکر فن کار کی ضربوں کے نشاں ہیں اس پر
ایک پتھر فقط اس بات پہ شہکار ہوا
مجھ کو لے ڈوبا مرے کھوکھلے پن کا احساس
میری ناکامی کا باعث مرا معیار ہوا
کل حقیقت کو فسانوں کی طرح بھول نہ جائے
گم فسانوں میں اگر آج کا فنکار ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.