جب لوگ ہوں آسودہ بھلا دیتے ہیں دنیا
جب لوگ ہوں آسودہ بھلا دیتے ہیں دنیا
ہم لوگوں کی دنیا میں ملا دیتے ہیں دنیا
لوگوں کو تو مل جاتے ہیں دنیا میں مسیحا
ہم چارہ گری میں ہی گنوا دیتے ہیں دنیا
ہو ظرف زمانے کا زمانے کو مبارک
ہم پھر سے اجڑنے کو بسا دیتے ہیں دنیا
حیران ہے خود ہم پہ یہ فن بازی گری کا
ہٹتے ہیں یوں منظر سے سجا دیتے ہیں دنیا
دل رکھنے کو دنیا کا یہاں جھک کے ہیں ملتے
پر بات ہو دل کی تو جھکا دیتے ہیں دنیا
تھا قصہ وہ جاں لیوا سنانا نہیں ممکن
بس ہنستے ہیں ایسے کہ رلا دیتے ہیں دنیا
اس فکر میں ڈوبے ہیں سمجھ آئے حقیقت
وہ خواب نہیں ہم جو جگا دیتے ہیں دنیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.