وعدہ شکن ہوں آپ کا دعویٰ درست ہے
وعدہ شکن ہوں آپ کا دعویٰ درست ہے
محبوب ہیں تو آپ کا شکوہ درست ہے
پردہ کرے جو حسن یہ مرضی ہے حسن کی
میری نظر میں حسن کا جلوہ درست ہے
اس گلبدن کی کھوج میں نکلا ہوں آج میں
خوشبو بتا رہی ہے کہ رستا درست ہے
وہ زلف وہ نگاہ اف اللہ کی قسم
شہر وفا میں یار کا چرچا درست ہے
میں مانگتا ہوں یار سے بوسہ بھی سود پر
اس مسئلے میں سود کا سودا درست ہے
اشکوں کا وصل یار میں بہنا بھی ہے درست
بے چارگی پہ ہجر میں ہنسنا درست ہے
اس پر خرد کا زور ہے اس پر خمار عشق
یاں عقل و دل کے بیچ کا جھگڑا درست ہے
جتنا بھی ہاتھ پیر یہاں مار لیجئے
ہوگا وہی یہاں پہ جو ہونا درست ہے
صفدرؔ ہوں میں جناب کوئی عام شئے نہیں
مجھ سے بچھڑ کے آپ کا رونا درست ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.