وہ انساں ہوں زباں شیریں نظر ذیشان رکھتا ہوں
وہ انساں ہوں زباں شیریں نظر ذیشان رکھتا ہوں
میں سارے دن لبوں پر مخملی مسکان رکھتا ہوں
نہ ہندو ہوں نہ مسلم ہوں نہ عیسائی نہ سکھ یارو
میں انساں ہوں سو انسانی دھرم ایمان رکھتا ہوں
شہیدوں کی عقیدت میں وطن کے واسطے ہر پل
کفن سر پر ہتھیلی پر میں اپنی جان رکھتا ہوں
مری جاں بھی اگر نکلے وطن کی راہ میں نکلے
یہی حسرت یہی جذبہ یہی ارمان رکھتا ہوں
کبھی بھی جب تمہارا من کرے تو آزما لینا
میں اپنے جسم کی رگ رگ میں ہندستان رکھتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.