برا کرتا ہے پھر بھی یار اچھا لگنے لگتا ہے
برا کرتا ہے پھر بھی یار اچھا لگنے لگتا ہے
نہ جانے کیسے وہ ہر بار اچھا لگنے لگتا ہے
پھر اک دن آپ اپنی اک لڑائی ہار جاتے ہیں
پھر اک دن آپ کو بازار اچھا لگنے لگتا ہے
عمارت جس کا ڈر رہتا ہے کب مسمار ہو جائے
وہ ہو جاتی ہے جب مسمار اچھا لگنے لگتا ہے
میں جس میں ڈھونڈتا ہوں گھر اسی انسان کو اکثر
بنانا درمیاں دیوار اچھا لگنے لگتا ہے
مرے حالات ایسے ہیں مری صحبت میں رہنے سے
اگر کر دے کوئی انکار اچھا لگنے لگتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.