Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کوئی ہوگا وہ تلاطم سے جو ہارا ہوگا

ہندی گورکھپوری

کوئی ہوگا وہ تلاطم سے جو ہارا ہوگا

ہندی گورکھپوری

MORE BYہندی گورکھپوری

    کوئی ہوگا وہ تلاطم سے جو ہارا ہوگا

    ڈوبنے والے کو تنکے کا سہارا ہوگا

    حسن بے رنگ بھی جینے کا سہارا ہوگا

    دیدۂ دل سے جو مصروف نظارہ ہوگا

    وقت کی آڑ میں اک شور تھا طوفانوں کا

    میں نے سمجھا تھا کہ ساحل نے پکارا ہوگا

    اسی گردش میں ہے جمعیت خاطر کا پیام

    یہی طوفان کسی روز کنارا ہوگا

    اس کی آہٹ میں کبھی دھوپ کبھی چھاؤں ہے

    وقت ہے وقت ہمارا نہ تمہارا ہوگا

    راحت قلب و نظر ہے اسی مستقبل میں

    اپنے ہاتھوں سے جسے غم نے سنوارا ہوگا

    دیکھنے والوں کی آنکھوں کا ہے دھوکا ہندیؔ

    رقص بسمل نہیں یہ صبح کا تارا ہوگا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے