Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہے ضبط کی توہین کا ڈر شام سے پہلے

کاشف بیگ کاشف

ہے ضبط کی توہین کا ڈر شام سے پہلے

کاشف بیگ کاشف

MORE BYکاشف بیگ کاشف

    ہے ضبط کی توہین کا ڈر شام سے پہلے

    کرتا ہی نہیں آنکھ کو تر شام سے پہلے

    ممکن ہے سر شب ہی ہمیں حکم سفر ہو

    کر لو کسی دیوار میں در شام سے پہلے

    پھر تیرگی سر چڑھ کے نہیں بولنے والی

    کچھ دیپ جلا لو گے اگر شام سے پہلے

    کھلتی ہیں پس شام ہی چہروں سے نقابیں

    سب نیک ہی دکھتے ہیں مگر شام سے پہلے

    چمکا ہے سیہ رات میں تنہائی کا سورج

    ہر شخص مرے ساتھ تھا پر شام سے پہلے

    ہم شمع صفت لوگ ہیں سو اس لئے ہم پر

    پڑتی ہی نہیں کوئی نظر شام سے پہلے

    تا عمر ستائے گی انہیں دشت کی وحشت

    گھبرا کے پلٹ آئے جو گھر شام سے پہلے

    پرواز پسندوں کے گھرانے سے ہوں کاشفؔ

    کیا کام مرا زیر شجر شام سے پہلے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے