کہاں صبر و تحمل آپ کا ناکام ہوتا ہے
کہاں صبر و تحمل آپ کا ناکام ہوتا ہے
جہاں تکلیف ہوتی ہے وہیں آرام ہوتا ہے
مقابل ہر قدم ہونا ستم گار زمانہ سے
یہی جینے کی خاطر وقت کا پیغام ہوتا ہے
اسے بھی مہر و الفت کی ذرا تابندگی دے دو
خیالوں میں اگر کوئی خیال خام ہوتا ہے
تڑپنا آہ بھرنا آنسوؤں میں غرق ہو جانا
زمانے میں محبت کا یہی انجام ہوتا ہے
بجھے گی کس طرح تشنہ لبی کی آگ اے رندو
مرے ہاتھوں میں ہوتا ہے تو خالی جام ہوتا ہے
مری نوک قلم توصیف کرتی ہے بلندی کی
اے آتشؔ جب نگاہوں میں عروج شام ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.