ہر حسیں چہرہ نہارا جائے گا
ہر حسیں چہرہ نہارا جائے گا
آگے جو بھی ہوگا دیکھا جائے گا
دفن سینے میں سبھی غم کر لیے
ہم سے یارو اب نہ رویا جائے گا
سچ کو سچ سمجھو وگرنہ ایک دن
جھوٹ ہی کو سچ بتایا جائے گا
رام جی اور شیام جی کا ہر گھڑی
نام لیجے کام بنتا جائے گا
چلتے چلتے آ گیا دوراہے پر
کس طرف جانے یہ رستا جائے گا
جس کو دیکھو وہ قریب آ جائے ہے
اب بھلا کس کس کو چاہا جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.