اہل قلم پھنسے ہیں یوں اہل کرم کے بیچ
اہل قلم پھنسے ہیں یوں اہل کرم کے بیچ
جیسے کوئی فقیر ہو دیر و حرم کے بیچ
تیار ہو کے آنا تم اس کائنات میں
ہے کاٹنی حیات یہاں زیر و بم کے بیچ
دھندلا ہر ایک خواب تمنا ہے آنکھ کا
شاید نصیب گھس گیا لوح و قلم کے بیچ
کیوں حال پوچھتے ہو مرا کیا بتاؤں میں
میں تو پھنسا پڑا ہوں خدا اور صنم کے بیچ
توفیق کب ملی اسے فرصت کی رات میں
یہ آگہی بھی آئی سدا پیچ و خم کے بیچ
صفدرؔ وہ کیسے لوگ ہیں اکثر تمام عمر
ہنس کر گزار لیتے ہیں رنج و الم کے بیچ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.