حسن والوں کا احترام کرو
حسن والوں کا احترام کرو
کچھ تو دنیا میں نیک کام کرو
شیخ آئے ہیں با وضو ہو کر
ان کے پینے کا انتظام کرو
ابھی برسیں گے ہر طرف جلوے
تم نگاہوں کا اہتمام کرو
زندگی مختصر سہی اس کو
وقف مینا و مے و جام کرو
لوگ ڈرنے لگے گناہوں سے
بارش رحمت تمام کرو
شیخ کو میکدے میں لاؤ سحرؔ
کچھ تو دنیا میں نیک کام کرو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.