تعلقات میں کوئی نہیں جو لڑتا نہیں
تعلقات میں کوئی نہیں جو لڑتا نہیں
محبتوں میں لڑائی سے کچھ بگڑتا نہیں
بچھڑتے وقت گلے سے لگا کے اس نے کہا
بتاؤ کون ہے دنیا میں جو بچھڑتا نہیں
برے دنوں میں مرا ساتھ چھوڑنے والو
شجر کو ایک دو پتوں سے فرق پڑتا نہیں
بہت سے فیصلے دل کے خلاف ہوتے ہیں
خوشی خوشی تو سپاہی بھی جنگ لڑتا نہیں
بس ایک شخص تھا دل کے مکان کا مالک
کچھ اور لوگ بھی ہوتے تو گھر اجڑتا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.