ہجوم میں بھی تعلق کا خانہ خالی ہے
ہجوم میں بھی تعلق کا خانہ خالی ہے
یہ کس شعور نے مجھ میں جگہ بنا لی ہے
میں تھک گیا ہوں محبت کا بوجھ ڈھوتے ہوئے
سفر طویل تھا گاڑی بہت چلا لی ہے
مرے خلوص نے برباد کر دیا مجھ کو
دوا تو ٹھیک تھی لیکن زیادہ کھا لی ہے
عجیب بات ہے کوئی بھی پھول والا نہیں
ترے علاقے میں جذبوں کی قحط سالی ہے
یہ شہر غم ہے یہاں کوئی افراتفری نہیں
یہاں پہ گاڑی بہت دیر رکنے والی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.