سامنے ہے میرے جو کچھ وہ مجھے جچتا نہیں
سامنے ہے میرے جو کچھ وہ مجھے جچتا نہیں
دے سکوں جو قلب کو منظر کوئی ایسا نہیں
بزم دنیا سے نہیں ہٹ پایا میرا دھیان کیوں
جبکہ پہلے سا مرا اس سے کوئی رشتہ نہیں
خود ہی اپنے کو نظر آتا ہوں میں اک اجنبی
لگتا ہے اندر ہے میرے کوئی جو مجھ سا نہیں
زندگی پر اک اداسی چھائی سی لگتی عجب
وہ اداسی ارتھ جس کا مجھ پہ ہی کھلتا نہیں
اک عجب موسم کا منظر دیکھتا ہوں رات دن
دوسرا منظر کوئی دل کو بھلا لگتا نہیں
سرسوتی سی اک ندی پوشیدہ مجھ میں تھی مگر
پیاس اپنی خود ہی میں اس سے بجھا پایا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.