پیار کا لفظ پشیمان نظر آتا ہے
پیار کا لفظ پشیمان نظر آتا ہے
آج ہر آئنہ حیران نظر آتا ہے
یوں تو کہنے کو ہے وہ میرا مسیحا لیکن
میرے دکھ درد سے انجان نظر آتا ہے
مجمع عام نے بدلے ہیں جو تیور اپنے
اس سے وہ شخص پریشان نظر آتا ہے
ہر سو مظلوم کی چیخیں ہیں لہو کے چھینٹے
جو بھی منظر ہے وہ ویران نظر آتا ہے
خوشبو اخلاص کی محسوس نہیں ہوتی کہیں
دل کی بربادی کا سامان نظر آتا ہے
بیچ دیتا ہے جو اسلاف کی حرمت اعجازؔ
ایسا بھی فاخر ایمان نظر آتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.