ثمر گریے کے مت دینا دکھوں کے بیج مت بونا
ثمر گریے کے مت دینا دکھوں کے بیج مت بونا
اے باغ خلق کے مالی ہماری بات سن لو نا
نہ کوئی خوش نما ہم سا نہ کوئی غمزدہ ہم سا
یہاں غم کیا خوشی کیا ہے ہنسی کیا اور کیا رونا
بسر اوقات کرنا ہے اثر کی زد سے باہر آ
جسے دل سے اتار آیا اسے اب سر پہ کیا ڈھونا
مـداس آئے گئے کتنے مگر تیرے مقابل کون
چھوا تو نے نگاہوں سے تو میرا دل ہوا سونا
خلا خود میں سمیٹے ہو نہ جانے کتنے امکانات
جہاں کچھ بھی نہیں ہے بس وہیں ممکن ہے کچھ ہونا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.