نظر سے حسن دو عالم گرا دیا تو نے
نظر سے حسن دو عالم گرا دیا تو نے
نہ جانے کون سا عالم دکھا دیا تو نے
جواب حسن طلب اور کیا دیا تو نے
تمام شکر و شکایت بنا دیا تو نے
فنائے عشق کو رنگ بقا دیا تو نے
حیات و موت کو یکجا دکھا دیا تو نے
جمال حسن کی ہلکی سی لہر دوڑا کر
نفس نفس کو مرے جگمگا دیا تو نے
ہزار دل کو مٹا کر دیا مجھے اک درد
اس ایک درد کو پھر دل بنا دیا تو نے
نگاہ ڈال کے میری تمام ہستی پر
مجھے تمام محبت بنا دیا تو نے
ہر ایک دل کو عطا کر کے مدعائے حیات
جگرؔ کو اک دل بے مدعا دیا تو نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.