کسی کو دھیان ہی آیا نہ رت بدلنے کا
کسی کو دھیان ہی آیا نہ رت بدلنے کا
تھا انتظار ہر اک کو ہوا کے چلنے کا
وہی پرانے مسافر ملے نئی رہ پر
تھا افتخار ہمیں جن سے بچ نکلنے کا
اب ایک دوسرے کو مڑ کے دیکھتے بھی نہیں
کبھی تھا زعم بہت ساتھ ساتھ چلنے کا
وہ سنگ دل سہی آغوش آرزو میں مگر
ہر ایک پل اسے احساس تھا پگھلنے کا
گھرا ہوا ہوں حصار حیات میں کب سے
کوئی بھی راستہ ملتا نہیں نکلنے کا
گلہ نہیں کوئی تجھ سے نگاہ نشۂ یار
میں خود گرا کہ ارادہ نہ تھا سنبھلنے کا
طلوع صبح خدا جانے کیا سماں لائے
لگا ہے شام سے دھڑکا سا رات ڈھلنے کا
وصال یار میں کب ہے فراق یار کی بات
عجیب لطف ہے محسنؔ وفا میں جلنے کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.