Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

عجیب حال میں بخشی گئیں مجھے سانسیں

کبیر حالاتی

عجیب حال میں بخشی گئیں مجھے سانسیں

کبیر حالاتی

MORE BYکبیر حالاتی

    عجیب حال میں بخشی گئیں مجھے سانسیں

    جہاں گھٹن ہے وہاں کیسے کوئی لے سانسیں

    یہ آرزو بھی مری ہو نہیں سکی پوری

    کوئی گلے سے لگا کر مری سنے سانسیں

    اسی نے چین سے جینے نہیں دیا ہم کو

    وہ جس کے نام محبت میں کر چکے سانسیں

    ہر ایک سانس ترے نام کر کے جاتا ہوں

    قضا کے بعد مبارک مری تجھے سانسیں

    اکیلا میں ہی نہیں ہوں جو اس پہ مرتا ہوں

    اسے تو دیکھ کے بھرتے ہیں آئنے سانسیں

    وہ چاہتا ہے کہ کر دوں انہیں بھی اس کے نام

    جو میرے پاس ہیں گنتی کی چند یہ سانسیں

    انہیں بھی چھین لے اے میری زندگی مجھ سے

    جو بچ گئی ہیں کبیراؔ یہ کیا کرے سانسیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے