Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بدلے ہوئے موسم کی ادا دیکھ رہے ہیں

فرحان خان فرحان

بدلے ہوئے موسم کی ادا دیکھ رہے ہیں

فرحان خان فرحان

MORE BYفرحان خان فرحان

    بدلے ہوئے موسم کی ادا دیکھ رہے ہیں

    گاؤں میں بھی آلودہ ہوا دیکھ رہے ہیں

    ہوتے نہیں اب صاف پہاڑوں کے مناظر

    کچھ دن سے یہ دھندلائی فضا دیکھ رہے ہیں

    آج ان کے لبوں پر کوئی شکوہ نہ شکایت

    حیرت ہے کہ ہم آج یہ کیا دیکھ رہے ہیں

    ہر سمت ہمیں ایک تماشہ نظر آیا

    دنیا سے ذرا خود کو جدا دیکھ رہے ہیں

    سر خم کیے لوگوں کی قطاریں نظر آئیں

    ہوتے ہوئے بندوں کو خدا دیکھ رہے ہیں

    فرحانؔ یہ دنیا تمہیں جینے نہیں دے گی

    ہم اس کو بہت تم سے خفا دیکھ رہے ہیں

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے