اک لفظ کن کے فیض سے بڑھ کر نہیں ہوں میں
اک لفظ کن کے فیض سے بڑھ کر نہیں ہوں میں
محور ہوں کائنات کا مصدر نہیں ہوں میں
میرے حدود کا وہ احاطہ کریں گے کیا
آ پائے کینوس میں وہ منظر نہیں ہوں میں
گر پاک ہے وجود مرا جسم و روح سے
اندر یہ کون ہے اگر اندر نہیں ہوں میں
مانند اک صدف کے میں فرقت سے پیشتر
گوہر بنا گیا ہوں پہ گوہر نہیں ہوں میں
میں وہ نہیں ہوں آپ کو جس کی تلاش ہے
واقف تھے جس سے آپ وہ صفدرؔ نہیں ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.