جیت کر بھی مات ہی کھانا پڑا
جیت کر بھی مات ہی کھانا پڑا
یار اپنا دل ہی سمجھانا پڑا
زخم گہرے تھے مگر اتنے نہیں
وقت کے مرہم سے بھر جانا پڑا
کیا کہیں اب اس بت مغرور کو
سختیوں کے ساتھ ٹھکرانا پڑا
ہو گیا دریا کو بھی خود پر غرور
اس لئے کاسے میں بھر لانا پڑا
چھوڑ کر غالب گئے تھے میکدہ
لوٹ کر واپس وہیں آنا پڑا
سج گئی یاروں کہ پھر سے محفلیں
جام ساقی کو بھی چھلکانا پڑا
راہ جو مرشد دکھا کر چل دیے
عمر بھر اس راہ پر جانا پڑا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.