Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہم اب اپنی پروا بھی کرنے لگے ہیں

شارقہ ملک

ہم اب اپنی پروا بھی کرنے لگے ہیں

شارقہ ملک

MORE BYشارقہ ملک

    ہم اب اپنی پروا بھی کرنے لگے ہیں

    خود اپنے لیے ہم سنورنے لگے ہیں

    وہ اپنے پرائے کو ناراض کر کے

    اب اللہ کو راضی کرنے لگے ہیں

    بہت پیار کرتے تھے جو زندگی سے

    سنا ہے وہ جیتے جی مرنے لگے ہیں

    کیا تھا جو وعدہ کبھی خود سے ہم نے

    اسی وعدے سے اب مکرنے لگے ہیں

    سنبھالے ہوئے تھے جو دیواریں اب تک

    وہ پتھر ہی اب تو بکھرنے لگے ہیں

    جنہیں اپنی منزل سمجھ بیٹھے تھے ہم

    مقام آ کے سب وہ گزرنے لگے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے