ارے محبت تری ضرورت کبھی نہیں تھی کبھی نہ ہوگی
ارے محبت تری ضرورت کبھی نہیں تھی کبھی نہ ہوگی
مرے تو دل میں کسی کی چاہت کبھی نہیں تھی کبھی نہ ہوگی
سبھی کو اپنا ہی میں نے سمجھا سبھی کو اپنا ہی میں نے جانا
سنو کسی سے مجھے خصومت کبھی نہیں تھی کبھی نہ ہوگی
جفا کے بدلے وفا ہی کی ہے نہیں کسی کو ستایا میں نے
شروع سے میری ایسی خصلت کبھی نہیں تھی کبھی نہ ہوگی
جنم کے دن سے مجھے ملے ہیں قدم قدم پہ غموں کے سائے
مجھے غموں سے ملی برأت کبھی نہیں تھی کبھی نہ ہوگی
تمہارے کہنے پہ کس طرح سے میں مسکرانے کی کرتا کوشش
ہنسی کی قیصرؔ مجھے ریاضت کبھی نہیں تھی کبھی نہ ہوگی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.