رک جائے تو سینے سے لگاتا بھی نہیں ہے
رک جائے تو سینے سے لگاتا بھی نہیں ہے
وہ شخص مجھے چھوڑ کے جاتا بھی نہیں ہے
چھپ چھپ کے مجھے دیکھتا رہتا ہے کہیں سے
حالانکہ مرے سامنے آتا بھی نہیں ہے
کہنے کو مرا اس سے تعلق نہیں لیکن
وہ چہرہ مرے دھیان سے جاتا بھی نہیں ہے
بنتی بھی نہیں ہے مری تجھ سے مگر اے دوست
تیرے سوا کوئی مجھے بھاتا بھی نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.