ہر گنہگار پارسا ہوگا
ہر گنہگار پارسا ہوگا
یہ عدالت کا فیصلہ ہوگا
اس کو غدار مانا جائے گا
جس کے ہاتھوں میں آئنہ ہوگا
رات بھر قہقہے لگاتا ہے
ہو نہ ہو کوئی غمزدہ ہوگا
یہ خبر سن کے ہنس پڑا سورج
کل چراغوں میں مشورہ ہوگا
اس کی باتوں سے ایسا لگتا تھا
پہلے وہ بادشہ رہا ہوگا
اب وہی پائے گا وقار ثمرؔ
جو کہ تہذیب یافتہ ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.