زندگی کو کسی سے آس نہیں
زندگی کو کسی سے آس نہیں
میں ہوں تنہا مگر اداس نہیں
دل جلایا ہے روشنی کے لیے
چاند سورج تو میرے پاس نہیں
ہے سمندر کی جستجو مجھ کو
اور لبوں پر ذرا بھی پیاس نہیں
لطف ملتا ہے ہر حقیقت سے
اب نگاہوں کو خواب راس نہیں
ابن آدم ہیں لوگ میرے لیے
کوئی بھی عام اور خاص نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.