ہم سے پہلے کوئی اس راہ میں آیا بھی نہیں
ہم سے پہلے کوئی اس راہ میں آیا بھی نہیں
رہبر دشت کوئی نقش کف پا بھی نہیں
ایک بادل ہے جو ماحول پہ چھایا ہے ہنوز
کبھی کھلتا بھی نہیں اور برستا بھی نہیں
کتنا بے درد ہے یہ شہر کہ دم لینے کو
کسی کوچے کسی بازار میں سایا بھی نہیں
جانے پہچانے ہوئے لوگ نہ پہچانے ہمیں
روشنی تیز نہیں ہے تو اندھیرا بھی نہیں
جانے کیوں ذکر مرا سب سے کیا کرتا ہے
اک حسیں شخص کہ جس نے مجھے دیکھا بھی نہیں
ہر قدم پر ترے ہم شکل سے مل جاتے ہیں
تو اگر ساتھ نہیں ہے تو میں تنہا بھی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.