بوجھ دنیا کا اکیلے تو سنبھالا نہ گیا
بوجھ دنیا کا اکیلے تو سنبھالا نہ گیا
خلد سے تنہا تو آدم کو نکالا نہ گیا
ایک آدم ہے جو دن رات سہے جائے ہے
تم فرشتوں سے تو یہ روگ بھی پالا نہ گیا
دیکھ کر اس کو تو حیران تھے جنت میں سبھی
وہ کبھی بھول کے مسجد یا شوالہ نہ گیا
وہ جو دیدار الٰہی کی تمنا میں رہے
ان کے چہروں سے کبھی نور کا ہالہ نہ گیا
ہم مدینے کی فضاؤں سے جو گزرے ہیں کبھی
دیر تک اپنی نگاہوں سے اجالا نہ گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.