ہجر کی شب میں تری یاد کا تارا چمکا
ہجر کی شب میں تری یاد کا تارا چمکا
روح ویراں میں کوئی درد پرانا چمکا
مطلع عشق پہ احساس کی کرنوں کو لیے
اک حسیں چاند سر بام تمنا چمکا
کون آیا ہے مرے دل میں صدا کی صورت
کس کی آہٹ کا مرے کان میں نغمہ چمکا
سوچ کر یہ کہ اکیلا ہے خنک رات کا چاند
ساتھ دینے کو یہ دل درد کا مارا چمکا
آج آنکھوں میں کچھ ایسے ترا پیکر اترا
جیسے تاریک جزیروں پہ سویرا چمکا
وہ ہے گو دور مری آنکھ سے خالدؔ لیکن
یاد کے صحن میں اس شوخ کا وعدہ چمکا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.