ان کو مرے علوئے سخن سے ہے کیوں حسد
ان کو مرے علوئے سخن سے ہے کیوں حسد
ماچس کی تیلیوں کے برابر ہیں جن کے قد
سینے میں ناچتی ہے زمیں دل میں آسماں
چھوتا ہے دست فکر مہ و مہر کے جسد
مجھ کو یہ فخر ہے کہ میں فرزند خاک ہوں
خورشید و ماہتاب نہیں میرے اب و جد
آغاز بھی حیات ہے انجام بھی حیات
اک روشنی ازل ہے تو اک روشنی ابد
صہباؔ نثار اس پہ سخن کے ہزار رنگ
جس نے مری غزل کو دیئے ہیں یہ خال و خد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.