مے کدہ تیرا ترے جام ہمارا کیا ہے
مے کدہ تیرا ترے جام ہمارا کیا ہے
ہم تو مفلس ہیں یہاں کام ہمارا کیا ہے
دیکھو اونچی سی عمارت کا بھرم مت پالو
سب ہیں یاروں کے در و بام ہمارا کیا ہے
یوں تو حق راہ پہ چلتے ہیں زمانے میں ہم
جو بھی دے دو ہمیں الزام ہمارا کیا ہے
لوگ الفت کے لیے تیرا ہی دم بھرتے ہیں
اور ہم عاشق بدنام ہمارا کیا ہے
خار ہوتے ہی ہیں گلشن کہ حفاظت کے لیے
آ ہی جائیں گے کسی کام ہمارا کیا ہے
جور سہنا ہے کہاں تک یہ بتا دے کوئی
پوچھتا ہے دل ناکام ہمارا کیا ہے
زلف ان کی ہے ادا ان کی تبسم ان کا
دیں کسی کو بھی وہ انعام ہمارا کیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.