لگا رہا ہے وہ الزام سچ چھپانے کا
لگا رہا ہے وہ الزام سچ چھپانے کا
جو مجھ کو وقت نہیں دیتا ہے بتانے کا
ہمیں نے خون سے سینچا تھا یہ شجر برسوں
ہمیں کو حق نہ ملا پھل پہ حق جتانے کا
بدن اتار کے کھونٹی پہ ٹانگ آیا ہوں
تمہارا فرض ہے اب تو گلے لگانے کا
غزل سے ہوتا نہیں گھر کا اب گزارا ہرشؔ
نیا کوئی تو ہنر سیکھ لو کمانے کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.