فدا کی ہے تری رہ میں فنا کی
فدا کی ہے تری رہ میں فنا کی
مری ہستی مصیبت تھی دوا کی
تجھے ہم ماورا سمجھے ہوئے ہیں
عبادت ہے محبت ماورا کی
ندامت سے مرا سر جھک گیا ہے
مجھے حاجت ہوئی جب بھی دعا کی
نظام دو جہاں برہم ہوا ہے
نگاہوں نے ذرا سی اک خطا کی
وفا مشکل تھی سو رب نے ہمیں دی
جفا آسان تھی تجھ کو عطا کی
زمانے کا ہے ڈر واصفؔ وگرنہ
ہے ان کی بات میں شوخی بلا کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.