Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جب ضرورت تھی مجھے حوصلہ افزائی کی

نعمان اظہر مصباحی

جب ضرورت تھی مجھے حوصلہ افزائی کی

نعمان اظہر مصباحی

MORE BYنعمان اظہر مصباحی

    جب ضرورت تھی مجھے حوصلہ افزائی کی

    سازشیں کیں مرے احباب نے پسپائی کی

    آ گئیں راس فضائیں مجھے تنہائی کی

    اب ضرورت ہی نہیں انجمن آرائی کی

    آج آنکھوں نے سر بزم بھرم توڑ دیا

    شہر میں ہو گئی تشہیر شناسائی کی

    کوئی ٹھہراؤ کبھی جن کی طبیعت میں نہ تھا

    داد پاتے ہیں وہی لوگ شکیبائی کی

    دل کے زخموں کو یہ احسان گوارا ہی نہیں

    آپ زحمت نہ کریں میری مسیحائی کی

    وہی بہتر ہے کہے جس کو زمانہ بہتر

    عادت اچھی نہیں ہے دوست خود آرائی کی

    اس نے اک بار کہا تھا مجھے خاموش رہو

    پھر کہاں میں نے کبھی جرأت گویائی کی

    طرز بدلا نہ اصولوں سے ہٹے ہم اظہرؔ

    ورنہ ہر دور میں لوگوں نے جبیں سائی کی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے