میرے جذبات کی شدت مجھے لے ڈوبے گی
میرے جذبات کی شدت مجھے لے ڈوبے گی
میری حساس طبیعت مجھے لے ڈوبے گی
مجھ کو لے ڈوبیں گے پتھر کے خدا ہی سارے
سر جھکانے کی یہ عادت مجھے لے ڈوبے گی
اشک آنکھوں میں چھپاتی ہوں تو دم گھٹتا ہے
مسکرانے کی یہ عادت مجھے لے ڈوبے گی
جو مرا تھا ہی نہیں اور نہ ہوگا میرا
اس کو پانے کی یہ حسرت مجھے لے ڈوبے گی
میں سمٹتی ہی رہوں گی یوں ہی اپنے اندر
اس کی بے باک طبیعت مجھے لے ڈوبے گی
کتنا آسان ہے اس دور میں شہرت پانا
اور اب اپنی ہی غیرت مجھے لے ڈوبے گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.