مجھے لگا تھا دیے سے ذرا اجالا ہوا
مجھے لگا تھا دیے سے ذرا اجالا ہوا
مگر یہ کیا کہ اندھیرا تو اور کالا ہوا
تمہارا غم بڑا ضدی ہے لوٹ آتا ہے
ہزاروں بار اسے گھر سے ہے نکالا ہوا
یے جیت ہار تو دنیا کے چوچلے ہیں میاں
قبول ہی نہیں سکہ مجھے اچھالا ہوا
تمہاری بے رخی دیکھوں تو ایسا لگتا ہے
بھٹک گیا ہے پرندہ کسی کا پالا ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.