غم میں ڈوبے چاند ستارے
غم میں ڈوبے چاند ستارے
رات کا طوفاں دور کنارے
تم کیا جانو تم کیا سمجھو
جیت کے بازی ہم کیوں ہارے
جل میں آگ لگائی کس نے
آنکھوں سے ٹپکے انگارے
پھاڑ کے پھینکا چاک گریباں
یار کی خاطر دار پہ وارے
ڈگ مگ ڈگ مگ ناؤ ڈولے
لے ڈوبیں گے کھیون ہارے
اس دنیا میں کون کسی کا
اپنے ہی بیگانے سارے
شیخ حرم کیسا ہے واصفؔ
میخانے میں رات گزارے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.