Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جمود آب و گل جو ہے وہ جاتا ہے کہاں مجھ سے

وحشت کلکتوی

جمود آب و گل جو ہے وہ جاتا ہے کہاں مجھ سے

وحشت کلکتوی

MORE BYوحشت کلکتوی

    جمود آب و گل جو ہے وہ جاتا ہے کہاں مجھ سے

    عبث فریاد کرتا ہے درائے کارواں مجھ سے

    نظر نظارہ خو میری جبیں ہنگامہ جو میری

    نمایاں ہے مرا شوق سجود آستاں مجھ سے

    مرے دل نے مری آنکھوں سے رکھا تجھ کو پوشیدہ

    تری جب بات آئی رک گئی میری زباں مجھ سے

    تم اپنی انقلاب انگیزیوں کی داستاں سن لو

    اگر سن لو کسی دن آ کے میری داستاں مجھ سے

    خبر کس کو نہیں ہے تیری شان بے نیازی کی

    نہیں معلوم پھر کیوں ہے زمانہ بدگماں مجھ سے

    کسی صورت قفس میں زندگی اپنی گزر جاتی

    سلوک اچھا نہیں کرتی ہے یاد آشیاں مجھ سے

    سر محفل چرانا آنکھ کا تھا ایک افسانہ

    وہ تو نے کہہ دیا خود جو نہ ہوتا تھا بیاں مجھ سے

    نیاز بندگی کو دیکھ کر یہ شان استغنا

    بتا کیا چاہتا ہے تیرا ناز جاں ستاں مجھ سے

    کیا تھا روح غالبؔ سے جو میں نے کسب فن وحشتؔ

    سخنور سیکھتے ہیں آج انداز بیاں مجھ سے

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning

    Jashn-e-Rekhta 11th Edition | 29-30-31 Jan, 2027 Buy Tickets

    بولیے