اک درد کا قصہ یاد رہا میں دل کا لگانا بھول گیا
اک درد کا قصہ یاد رہا میں دل کا لگانا بھول گیا
رو رو کے سنایا افسانہ عنوان بتانا بھول گیا
کب کس کی نظر سے اپنی نظر ٹکرائی کہاں تو یاد تو کر
مدہوش نظر نے مست کیا میں ہوش میں آنا بھول گیا
ساقی کی نظر سے پی میں نے میخانے میں کہرام مچا
رندوں نے بہت پوچھا لیکن میں نام بتانا بھول گیا
کل تک میں کسی کی بزم میں تھا اب ڈھونڈ رہا ہوں محفل کو
اک راگ الاپا تھا لیکن میں گیت سنانا بھول گیا
گستاخ نہیں بے باک سہی ناگاہ نگاہیں چار ہوئیں
میں سر کو جھکانا بھول گیا نظروں کو گرانا بھول گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.